بحرینی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Published On 09 September,2025 05:32 pm

اسلام آباد:‎ (دنیا نیوز) بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

‎‎وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد آمد پر بحرین کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، ‎‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا۔

اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ کو سلامی پیش کی۔

‎‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اپنے ‎‎دورے کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

‎‎دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔