پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی؟ نئے اعداد و شمار جاری

Published On 20 September,2025 03:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ تعداد جاری کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو گئی، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہو گئی، اسی طرح خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 321 ہو گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہو گئی، اسی طرح اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہوچکی ہے۔