لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی، ڈیوٹی جج نے سماعت 29 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
وکیل کے مطابق قانون کے مطابق صرف ڈکیتی اور قتل جیسے مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جاسکتا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔