فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے 609 گاؤں میں بارش کے باعث ٹی آر گارڈ سے بنے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت 12 سال کی راحیلہ اور 9 سال کے ابوذر کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خواتین اور 5 بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔