جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

Published On 08 October,2025 06:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ۔

جنوبی افریقاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اظہر محمود ہیڈ کوچ ہوں گے اور نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمان اسپن بولنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔