پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ اور سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل مچ گئی، کابینہ اور حزب اختلاف کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا، کابینہ اجلاس جمعرات کو دوپہر 2 بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہوگا۔
دوسری جانب سیاسی پارہ چڑھتے ہی قائد حزب اختلاف بھی متحرک ہوگئے، ڈاکٹر عباداللہ خان نے اپوزیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
اپوزیشن کا اجلاس 9 اکتوبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا، اپوزیشن اراکین کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔