مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر این ایف سی اجلاس بلائیں۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک سے سرمایہ کار باہرجارہے ہیں، ہم نے اپبے اخراجات کم کرکےعوام کوریلیف دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر این ایف سی اجلاس بلائیں، فلڈ رسپانس کی یہ حالت ہے کہ میٹنگ میں پنجاب اور سندھ سے کسی نے شرکت نہیں کی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیراحسن اقبال کے علاوہ کوئی وزیر یا سیکرٹری اجلاس میں شریک نہیں ہوا، ہم نے سیلاب کےفوری بعد سروے کروا کر سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ یم نے 157ارب روپے کا سرپلس ٹارگٹ رکھا ہے، ہم نے بیس ارب ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری کیے، مزید بیس ارب روپے ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری کریں گے۔