ڈیرہ اسماعیل خان:(دنیا نیوز) پولیس ٹریننگ سنٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں3 شرپسند ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سنٹر پر حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خودکش بمبار نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ کیا ہے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے،اعجاز شہید پولیس لائن سے مزید نفری پولیس ٹریننگ سینٹر کی طرف روانہ ہوگئی۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کررہے ہیں۔