خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

Published On 11 October,2025 08:20 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کر دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اب 13 اکتوبر کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا، اس سے قبل اسمبلی اجلاس 20 اکتوبر دوپہر 2 بجے بلایا گیا تھا۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکم پر صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس کی نئی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اجلاس 13 اکتوبر صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔