سہیل آفریدی وزیراعلیٰ مقرر: خیبرپختونخوا حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 15 October,2025 07:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محمد سہیل آفریدی وزیراعلیٰ مقرر ہو گئے، خیبرپختونخوا حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 130(5) کے تحت کیا گیا، جس کے بعد محمد سہیل آفریدی نے آج 15 اکتوبر 2025 کو گورنر خیبرپختونخوا کے سامنے حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

انتظامی امور کے تحت نوٹیفکیشن کی کاپیاں صدرِ پاکستان، وزیراعظم، تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔