خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی پی ٹی آئی سے منظوری لی جائیگی

Published On 15 October,2025 09:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے ناموں کو فائنل کرنے پر مشاورت جاری، لسٹ تیار کرکے بانی پی ٹی آئی سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو بانی سے ملاقات کی صورت میں منظوری لے کر ناموں کو پبلک بھی کیا جائے گا، کابینہ میں کچھ پرانے جبکہ کچھ نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ اور مشیر اطلاعات کے قلمدان کو اپنی ہی جگہ برقرار رکھا جائے گا، نئی کابینہ میں بھی مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق عبد الکریم، ظاہر شاہ طورو، قاسم علی شاہ کو ہٹائے جانے کا امکان ہے، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کا نام بھی تاحال زیر غور نہیں ہے۔

اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائی عاقب اللہ اور فیصل ترکئی کو بھی کابینہ میں مشکل سے جگہ مل پائے گی۔

ذرائع وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کابینہ میں کسی کو رکھنا ہے کس کو نہیں فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنقید سے بچنے کے لیے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے فیصلے کا اختیار بانی پر چھوڑ دیا ہے، بانی نے جن ناموں کی منظوری دی وہی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔