دکی: (دنیا نیوز) چمالنگ کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی شناخت زین اللہ ولد خانول اور سبحان اللہ ولد سید عالم ساکنان افغانستان کے نام سے ہوئی۔
چمالنگ پولیس نے کہا کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو آبائی وطن روانہ کردیا ہے۔