ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نفاذ، اطلاق جولائی سے ہوگا

Published On 24 October,2025 12:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نفاذ ہوگیا۔

سندھ اسمبلی ارکان کو 3 لاکھ 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ و الاونسز ملیں گے، ارکان سندھ اسمبلی کی پے سلپ میں تنخواہ الاونسز کا نیا سلیب شامل ہوگیا، سندھ اسمبلی نے 9 اگست کو تنخواہوں میں اضافے کا قانون منظور کیا تھا۔

27اگست کو سندھ اسمبلی کمیٹی نے ارکان کی تنخواہ الاؤنسز میں اضافے کی سفارش کی تھی، ارکان سندھ اسمبلی کی نئی تنخواہ کا اطلاق جولائی سے ہوگا، ارکان سندھ اسمبلی کو تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ تین ماہ کے اضافی رقم روپے بھی ملے گی۔

سندھ اسمبلی نے رواں ماہ ارکان کی تنخواہ میں اضافے کی تفصیلات نوٹیفائی کی تھی، ارکان سندھ اسمبلی، ان کے والدین، اہلخانہ، بچوں کو علاج کے اخراجات سرکاری خزانے سے واپس ملیں گے، ارکان سندھ اسمبلی کے انتقال کی صورت اہلخانہ کو50 لاکھ روپے ملیں گے۔