ہنگو:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تھانہ دوآبہ پولیس کی کامیاب کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ دوابہ پولیس کو اطلاع ملی کہ شرپسند عناصر دلن روڈ پر غیر قانونی ناکہ بندی قائم کیے ہوئے ہیں، جس پر البرق کمانڈوز نے فوری آپریشن شروع کردیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جب کے دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے کی کلیئرنس کے دوران ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشتگرد کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کر دی۔
دوسری جانب ہنگو پولیس کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، مزید خطرے یا مشتبہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔



