کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد کے علاقے کورنگی سے گرفتار 4 دہشت گردوں کے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
دوران تفتیش گرفتار ملزم اجلال زیدی اور فراز نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں جس اجلال نے ماضی میں بھی قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جب کہ 2011 میں مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ملزم فراز بھی 2022 میں قتل کی واردات میں ملوث نکلا،ملزمان کو پڑوسی ملک میں موجود شخص ہدایات دیتا تھا ،اجلال کو پڑوسی ملک تین سے چار دفعہ ڈنکی لگا کر بلایا گیا، اجلال تربیت حاصل کرکے واپس آجاتا تھا ۔
ذرائع نے مزید بتائا کہ کراچی میں ٹارگٹ ملنے پر ریکی کی جاتی تھی اور پھر ٹارگٹ کو ہدف بنایا جاتا تھا، ملزمان کو پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے کے بعد کراچی میں نامعلوم لوگ بائیک اور اسلحہ فراہم کرتے تھے، ملزمان کو جیل سے چھڑانے کا بھی خراچہ دیا جاتا تھا۔
واضح رہے ملزمان کو صحافی امتیاز کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔



