قومی اسمبلی اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

Published On 04 November,2025 11:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس بدھ کو ہونے والے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق جس میں مختلف قومی و عوامی امور زیر غور آئیں گے اور وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔

اِسی طرح قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، جس میں وزیر داخلہ محصول بندی موٹر گاڑیاں مغربی پاکستان ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کا بل پیش کریں گے جبکہ معیاری وقت آرڈیننس 1943 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔