انٹرپول نے مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا

Published On 15 November,2025 06:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کے انٹرپول ریڈ وارنٹ کے اجرا کا معاملہ، انٹرپول نے ریڈ وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا۔

حکومت پاکستان نے انٹرپول کو مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کے حصول کے لئے رجوع کیا تھا، انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دو سال انٹرپول نے معاملے پر فریقین کو سنا، مونس الٰہی نے بھی انٹرپول کے سامنے اپنا موقف رکھا، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن کی جانب سے فیصلے کا باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کی بیرون ملک کسی ایئرپورٹ پر گرفتاری نہیں ہوسکے گی، مونس الٰہی طویل عرصے سے بیرون ملک ہیں۔

مونس الٰہی کے خلاف حکومت نے متعدد مقدمات بنا رکھے ہیں، حکومت مونس الٰہی کے حوالے سے انٹرپول کا تعاون چاہتی تھی۔