کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی نے شہرِ قائد میں دودھ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کراچی میں ریٹیلرز کیلئے دودھ کی قیمت فی لیٹر 220 روپے برقرار رہے گی، دودھ فروشوں کے مطالبے پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب قیمت 200 روپے ہوگی۔
اسی طرح ہول سیل میں 3 روپے اضافے کے بعد قیمت 208 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، آخری مرتبہ کمشنر کراچی کی جانب سے قیمت 13 جون 2024ء کو مقرر کی گئی تھی۔



