کراچی: منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

Published On 27 November,2025 01:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم ٹاؤن کی حدود سے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ندہ پروین، سونیہ اور مرتضیٰ کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور منشیات فروشی کے عوض ملنے والی نقد رقم برآمد ہوئی، گرفتار ملزم خواتین کے ذریعے مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرواتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔