شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کا میرانشاہ میں آپریشن، دو ملزمان گرفتار

Published On 27 November,2025 01:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے شمالی وزیرستان میرانشاہ میں آپریشن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یارمجان اور لطیف کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم یارمجان اور لطیف دتہ خیل بازار خودکش دھماکے میں ملوث تھے۔

حکام نے بتایا کہ دتہ خیل خودکش دھماکے میں پولیس کانسٹیبل سمیت سیکورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے، سہولت کار سی ٹی ڈی کو دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں مطلوب تھے۔