پشاور: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جس پر گورنر خیبرپختونخوا نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے فتنۃ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے عزم و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی بہادری و پختہ عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔



