ابوظہبی: (دنیا نیوز) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے ابوظہبی میں جنرل ویمنز یونین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے ڈی جی جنرل ویمنز یونین نورہ خلیفہ السویدی اور سٹریٹجک افیئرز و ڈویلپمنٹ کی چیئر پرسن مس غالیہ المنعی سے ملاقاتیں کیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) November 20, 2025
آصفہ بھٹو زرداری نے اماراتی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے یونین کی کاوشوں کی تعریف کی، خاتونِ اول نے حکومتی و بین الاقوامی سطح پر خواتین کی شمولیت میں ترقی کو سراہا اور جنرل ویمنز یونین کے پروڈکٹیو فیملیز ایمپلائمنٹ پروگرام کی بھی تعریف کی۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے دوران شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خواتین کی ترقی کیلئے وژنری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



