اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ بچے گا نہ 9 مئی والے، بدمعاشی پر ڈبل جواب ملے گا ملاقات بھی بند ہوجائے گی۔
پروگرام"دنیا مہر بخاری کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کوئی حرکت کی تو گورنر راج سر پر کھڑا ہے، اگر گورنر راج لگا تو یہ صرف 2 ماہ کا نہیں ہوگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جب آپ باہر آکر لوگوں کو اکسائیں گے تو پھر کیا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی گالم گلوچ سے ان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، فیصلے اگر پی ٹی آئی کے حق میں ہیں تو ٹھیک خلاف آئیں تو غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی آپ کے ہاتھ سے نکل جائے تو پھر کیا رہ جائے گا، وی لاگ کے اندر جو باہر بیٹھے بھونک رہے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے آپ کو 72 گھنٹے کے بعد نوٹیفکیشن کا کہا امید ہے کہ پہلے ہوجائے گا، آنے والے کل کے بعد بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 28 ویں ترمیم بھی آئے گی اور اگر کوئی چیزیں رہ گئیں تو 29 ویں بھی آئے گی، بانی پی ٹی آئی کے غصے کی بات سن کر تکلیف ہوتی ہے۔



