ہیلتھ کارڈ فعال، باغ کو بگ سٹی کا درجہ دیدیا: فیصل ممتاز راٹھور

Published On 04 December,2025 05:51 pm

باغ: (نیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ فعال، باغ کو بگ سٹی کا درجہ دیدیا۔

باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، پیپلز پارٹی نے مشکل ترین وقت میں آزاد کشمیر میں اقتدار سنبھالا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عام آدمی کا اعتماد پیپلز پارٹی پر ہے، آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہو چکا، ہیلتھ کارڈ کو کابینہ کی منظوری سے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا، ریاستی معاملات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لیے باغ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔