لاہور: (دنیا نیوز) مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے لی گئی، مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ناسا کے خلا باز ڈان پیٹٹ نے یہ منظر ایکس پر شیئر کیا، تصویر میں خانہ کعبہ کا روشن نقطہ خلائی نظارے میں واضح ہے۔
یہ منظر سٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو ’’روحانی اور حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔
خلا سے دیکھے جانے والا یہ منظر مکہ مکرمہ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، ناسا کے مطابق یہ تصاویر سائنس اور مذہبی دلچسپی دونوں کے لیے اہم ہیں۔
تصویر نے دنیا بھر میں مسلمانوں میں خوشی اور تجسس کی لہر دوڑا دی۔



