8 ملکوں میں کوچنگ کرنیوالے فٹبالر ہنری مائیکل چل بسے

Last Updated On 26 April,2018 05:30 pm

پیرس: (دنیا نیوز) سابق فرانسیسی فٹبالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے ، فٹبالر کی کوچنگ میں فرانس نے 1984 کے اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

سابق فرانسیسی فٹبالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے ، ان کی عمر 70 برس تھی۔انہیں 30 سالہ کیریئر کے دوران آٹھ مختلف ممالک کی کوچنگ کا اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے 58 بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کی ۔ انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1984سے 1988کے دوران بطور کوچ ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے۔

ان کی زیر کوچنگ ہی فرانس نے 1984میں منعقدہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھااور1986کے ورلڈ کپ میں فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔