لاہور: (دنیا نیوز) موسم بدلتے ہی لڑکیوں کے لئے کھیلوں کا سیزن شروع ہو گیا۔ لاہور کالج یونیورسٹی میں طالبات کے درمیان ہینڈ بال کے مقابلے ہوئے۔ لاہور کالج یونیورسٹی اور کنئیرڈ کالج کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، آج حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان پر فائنل مقابلہ ملتوی کردیا گیا۔
موسم کی رُت بدلتے ہی تعلیمی اداروں میں کھیل میلے سجنے لگے، لاہور بورڈ کے زیراہتمام ہینڈ بال کے مقابلوں میں چھے کالجز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔ ہلکی میٹھی دھوپ اور حوصلہ افزائی کرتے شائقین کے درمیان لمبے عرصے بعد ان مقابلوں سے طالبات خوب محظوظ ہوئیں۔
ہینڈ بال کالجز کی سطح پر زیادہ نہیں کھیلا جاتا اس لئے کھلاڑی کم میچز کی شکایات کرتی ہیں۔ مگر میزبان لاہور کالج اور کنئیرڈ کالج نے ایونٹ کے فائنل کے لیئے کوالیفائی کیا ہے مگر شہر کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آج ہونے والا فائنل مقابلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔