پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ 28 نومبر سے شروع ہو گی

Last Updated On 26 November,2018 05:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ 28 نومبر سے کراچی میں کھیلی جائے گی، مقابلوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شہر قائد میں کھیلوں کی رونقیں لوٹنے لگیں، 13 سال بعد پاکستان اوین اسکوائش چمپئین شپ کا کراچی میں انعقاد ہو گیا جس میں ملکی ہی نہیں بلکہ 14 ممالک کے 48 غیر ملکی کھلاڑی بھی ان ایکشن ہونگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر خان نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ایونٹ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوتا رہا ہے۔

پانچ روزہ چمپئین شپ میں مردوں کے ساتھ خواتین کھلاڑی بھی ٹائٹل کی جیت کے لئے بھر زور لگائیں گی، ایونٹ کی انعامی رقم 53 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔