قاہرہ: (ویب ڈیسک) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز جمعہ سے ہو گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ مراکش اور بینن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میگا ٹورنامنٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں یوگینڈا اور سینیگال کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پری کوارٹر فائنل مرحلہ 8 جولائی کو ختم ہوجائے گا جسکے بعد ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔
ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 10 اور 11 جولائی کو مکمل ہو جائینگے جس کے بعد سیمی فائنل لائن مکمل ہو جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14 جولائی کو کھیلے جائینگے۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
یاد رہے کہ مراکش، یوگینڈا، نائیجیریا، مصر، مڈغاسکر، الجیریا، مالی، گھانا، بینن، سینیگال، کیمرون، جنوبی افریقہ، گنی، کانگو، آئیوری کوسٹ اور یونس کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کلی ہے۔