لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر آج جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر 18 جولائی بروز جمعرات کو دوپہر تین بجے ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔
پی ایچ ایف کے مطابق پریس کانفرنس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے معاملات اور 65 ویں ایئر مارشل (ر) محمد نور خان قومی ہاکی چیمپیئن شپ پر بھی بات کی جائے گی۔