سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی اسجد اقبال ٹائٹل جیتنے میں ’’سرفراز‘‘

Last Updated On 06 September,2019 07:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اقبال نے اعصاب شکن میچ کے بعد ہم وطن محمد بلال کو شکست دیدی۔ اور ٹائٹل جیتنے میں ’’سرفراز‘‘ ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپیئن شپ میں سخت مقابلے کے بعد گرین شرٹس کے اسجد اقبال نے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔ محمد بلال سخت مقابلے کے بعد ایک فریم سے شکست کھا گے۔

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے 6 کے مقابلے میں 7 فریم سے میچ جیتا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے زیر کیا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھارت کے لکشمن راوت کو 4-6 سے ہرا دیا۔

پہلے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک کو 1-5 سے شکست دی تھی اور دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے نیپال کے اے ایم شری سیٹھا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔
 

Advertisement