میرپور: (دنیا نیوز) پہلی آل ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلوں میں 30 ممالک کی ٹیمیوں نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن جاپان نے حاصل کی۔
ملائیشیا میں منعقد ہونے والی پہلی آل ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں ایشیا کے 30 ممالک کی ٹیمیوں نے حصہ لیا۔ میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
65 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن جاپان، دوسری پاکستان، تیسری قازقستان، چوتھی ملائیشیا اور 85 کیٹگری میں پہلی پوزیشن جاپان، دوسری پاکستان، تیسری چین اور چوتھی جاپان نے حاصل کی۔