روم: (دنیا نیوز) خوفناک حادثہ کی شکار اٹالین گراں پری کا ٹائٹل لیکلرک نے جیت لیا۔ سابق ورلڈ چیمپئن لوئس ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے۔ بے قابو کاروں کی فنی خرابیاں، معمولی ٹکریں اور ڈی ٹریک ہو جانے سے ریس سنسنی خیز ہو گئی۔
مونزا کے فارمولا ون ریسنگ ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے۔ آگے نکلنے کے جوش میں ڈرائیور پرجوش نظر آئے۔ اس دوران معمولی ٹکریں ہوئیں۔ فنی خرابی اور کاروں کے ڈی ٹریک ہو جانے سے ریس سنسنی خیز ہوگئی۔
پول پوزیشن کی برتری مناکو کے چارلس لیکلرک کی سپورٹ بن گئی، وہ ایک اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ فِن لینڈ کے والٹری بوٹس دوسرے جبکہ بڑے بڑے کارنامے دکھانے والے لوئس ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے۔
گزشتہ روز پول پوزیشن میں آسٹریلوی ڈرائیور کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ گاڑی ہوا میں قلابازیاں کھاتی رہی۔ خوش قسمت ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔