منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں باکسنگ ورلڈ رینکنگ فائٹ میں پاکستان باکسر نے دھوم مچا دی۔ عثمان وزیر نے حریف باکسر مسٹر ویسوٹ کو شکست دیدی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں جاری باکسنگ ورلڈ رینکنگ فائٹ کے دوران پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میزبان ملک کے باکسر مسٹر ویسوٹ کو پچھاڑ دیا، سپر لائیٹ کیٹیگری مقابلےمیں باکسر عثمان وزیر نے فلپائنی حریف کو ہرایا۔
نوجوان باکسر عثمان وزیر نے دوسرے ہی راؤنڈ میں مد مقابل حریف کو ناک آؤٹ کیا، باکسر نے روایتی گلگت کا ثقافتی لباس پہن کر باکسنگ رنگ میں انٹری دی۔
میچ جیتنے کے بعد باکسر عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اپنے دوسرے مقابلے میں کامیابی حاصل کی، پوری قوم بالخصوص گلگت بلتستان کےعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک بارپھرسے ملک کانام روشن کیا، مستقبل میں سلسلہ جاری رکھوں گا۔