میلان: (دنیا نیوز) اٹلی کے فارمولا ون ٹریک پر آسٹریلوی ڈرائیور کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا، بے قابو کار فلمی انداز میں ہوا میں قلابازیاں کھاتی ہوئی آؤٹ ہو گئی، الیکس پیرونی خوش قسمتی سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔
مونزا کے کار ریسنگ ٹریک پر عالمی مقابلہ، ابتدا میں ہی خوفناک حادثہ پیش آ گیا جس سے ایونٹ سنسنی خیز بن گیا، آسٹریلوی ایف تھری ڈرائیور الیکس پیرونی کی کار بے قابو ہو کر ٹریک سے اتری، اچھلی اور ہوا میں قلابازیاں کھاتی ہوئی ریس سے باہر ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہے۔
کامیابی حاصل کرنے والے ڈرائیور خوش، خوفناک حادثے کے بعد بھی خطرے کے کھلاڑی اِن ایکشن رہے، نوجوان ڈرائیور لیکلرک نے پول پوزیشن حاصل کی۔ مناکو کے کامیاب ڈرائیور نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔