ایشیز: (دنیا نیوز) ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی سٹیو سمتھ نے ڈبل سنچری بنا دی، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 497 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔
ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی بلے باز چھائے رہے، سٹیو سمتھ نے دو سو گیارہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹم پین اور مچل سٹارک نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز 497 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی۔ آج انگلینڈ اپنی اننگز کا آغاز 23 رنز ایک وکٹ سے کرے گا۔