روم: (دنیا نیوز) اطالوی سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ امریکی رائیڈر سیپ کس نے جیت لیا۔ چڑھائیوں پر سائیکلنگ کے مشکل امتحان میں ایتھلیٹس نے زبردست ہمت دکھائی۔
اٹلی کے سائیکلنگ ٹریک پر بڑا معرکہ جاری ہے۔ ویلٹا ایسپانا کے پندرہویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈرز نے زور بازو دکھایا۔ اونچائی پر چڑھنے کے مشن امپوسبل اور سخت امتحان میں بھی رائیڈرز چھائے رہے۔
امریکی سائیکل سوار سیپ کس نے میدان مار لیا۔ انہوں نے ایک سو چون اعشاریہ چار کلومیٹر کا پہاڑی فاصلہ سب سے پہلے طے کیا۔ سیپ کس کی ٹیم کے پرائمز روگلیک ہی ایونٹ میں مجموعی برتری کے ساتھ چھائے رہے۔