ریاض: (ویب ڈیسک) اس آن لائن کھیل میں انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تاہم جیت سعودی عرب کی نوجوان کھلاڑی کے حصے میں آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن فیفا فٹبال ٹونامنٹ میں سعودی ٹیم کی کھلاڑی نجد فہد نے آسٹریلوی حریف جیسیکا کو پانچ ایک سے شکست کر فتح اپنے نام کی۔
یونیورسٹی ٹیموں کی لیگ کے سربراہ ڈاکٹر خالد المزینی نے اس فتح پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی نجد کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
ڈاکٹر خالد المزینی کا کہنا تھا کہ آن لائن ویڈیو گیم کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو موقع دے کر ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیشنل مقابلوں میں محض شرکت کے خواہشمند نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی دنیا کے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں مضبوط حریف کے طور پر سامنے آئیں۔