بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی تیاریاں جاری

Published On 19 July,2021 05:15 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے آغاز میں 200 دن باقی رہ گئے ہیں، کھیلوں کے اس بڑے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

چینی ریڈیو کے مطابق اس وقت چانگ جیاکو شہر میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ تاحال چانگ جیاکو میں 76 کھیلوں کے مقابلوں کے لیے تمام تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

چھونگ لی مرکزی علاقے میں 4 سٹیڈیمز کا بنیادی انفراسڑکچر مکمل کر لیا گیا ہے اور بیجنگ سرمائی اولمپک کمیٹی کے تقاضوں کی روشنی میں ان میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ عام شہریوں میں سرمائی اولمپک گیمز اور سرمائی کھیلوں کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے کے لیے مختلف مقامات پر تشہیری سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔