انگلش پریمیئر لیگ : مانچسٹر اور ٹوٹنہم آج اتحاد سٹیڈیم میں مدمقابل

Published On 20 January,2023 12:37 am

مانچسٹر : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان اہم معرکہ آج ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں، آج مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم مانچسٹر میں مدمقابل ہوں گی۔

مانچسٹر سٹی ایونٹ میں 18 میچز میں 12 میچز جیت کر 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پور نے 19 میچز میں شرکت کی ہے اور وہ 10میچز میں کامیابی کے بعد 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ۔

Advertisement