34 ویں نیشنل گیمز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

Published On 12 April,2023 04:28 pm

اسلام آبا: (دنیا نیوز) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 34 ویں نیشنل گیمز کا شیڈول تبدیل کردیا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق نئے شیڈول کے تحت 34 ویں قومی کھیلوں کا انعقاد رواں سال 22 سے 30 مئی تک ہوگا جس کی میزبانی کوئٹہ کرے گا۔

فیصلہ بلوچستان حکومت کی درخواست کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ،یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل گیمز 15سے 22 مئی تک شیڈول تھیں۔

نیشنل گیمز کے دوران 31 کھیلوں میں مرد اور خواتین ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے، نیشنل گیمز میں 3 کھیلوں کو نمائشی کھیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اولمپکس کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایونٹ میں ویمن کرکٹ، رسہ کشی اور فٹبال کے نمائشی مقابلے ہوں گے۔