کرسٹیانو رونالڈو کا حریف ٹیم کے سٹاف ممبر کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار

Published On 09 May,2023 11:56 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فٹبال لیگ میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے بعد حریف ٹیم کے سٹاف ممبر کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کردیا۔

الخلیج اور النصر کے درمیان میچ کے بعد الخلیج کے ایک سٹاف ممبر نے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ تصویر بنانے کیلئے رونالڈو کے پاس چلے گئے تاہم سٹار فٹبالر نے انہیں دھکا دے کر پیچھے کر دیا۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے غصے کے باعث اکثر خبروں کا حصہ رہتے ہیں، سال 2017ء میں سپینش سپر کپ فٹ بال میں ریفری کو دھکا دینے پر رونالڈو کو 5 میچز میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement