ای پی ایل : نوٹنگھم فاریسٹ نے ساؤتھمپٹن کوشکست دے دی

Published On 10 May,2023 02:17 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ ( ای پی ایل ) میں نوٹنگھم فاریسٹ نے ساؤتھمپٹن کوشکست دے دی۔

نوٹنگھم فاریسٹ نے ساؤتھمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 گول سے ہرایا، تائیو اوونی نے 2 جبکہ مورگن گبز وائٹ اور ڈینیلو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی ساؤتھمپٹن پر حاوی ہوگئی اور اس کو میچ کے پہلے ہاف میں ساؤتھمپٹن کے خلاف 1-3 گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے مزید ایک گول کیا جبکہ ساؤتھمپٹن نے دو گول کر کے مقابلہ 3-4 کر دیا جو میچ اختتام تک برقرار رہا۔

ساؤتھمپٹن کی طرف سے کارلوس الکاراز،لیانکو ایوینجلیسٹا ووجنوچ اور جیمز وارڈ پروس نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

Advertisement