لندن : (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوبارہ اپنی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 82 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قائم ہے ، مانچسٹر سٹی کی ٹیم اب تک 34 میچ کھیل چکی ہے جبکہ اس نے 26 میچز جیتے ہیں ۔
گزشتہ ہفتے آرسنل کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی تھی ، آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 81 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ، آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 35میچز میں سے 25 میں کامیابی حاصل کر سکی ہے ۔
نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 65پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے 63 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔
اسی طرح لیور پول کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس کے 62 پوائنٹس ہیں جبکہ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے اور وہ 57 پوائنٹس ہیں۔
برائٹن اینڈ ہوو البیون 55 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ آسٹن ولا کے 54 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔
برینٹ فورڈ کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ فلہم کی ٹیم کے 45پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر ہے۔