ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بھی شرکت کرے گی

Published On 11 May,2023 12:47 pm

اوسلو: (ویب ڈیسک ) عالمی سطح پر نوجوانوں کے سب سے بڑے فٹبال ٹونامنٹ ناروے کپ 2023 میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

عالمی سطح کے اس مقابلے کے لیے پاکستان کی سٹریٹ فٹبال ٹیم بھی ناروے کا دورہ کرے گی، نوجوانوں کی یہ ٹیم مسلم ہینڈس کے ماتحت ناروے جائے گی۔

مسلم ہینڈس کے ترجمان علی چوہدری کے مطابق آنے والے دو ہفتوں میں اسلام آباد میں ٹرائلز رکھے جائیں گے جس میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم مکمل کی جائیگی۔

فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں  26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم دو بار ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے ، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم 2014 میں کواٹر فائنلسٹ جبکہ 2016 میں رنراپ رہ چکی ہے ۔

 

Advertisement