کیڈن گرووز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

Published On 12 May,2023 01:04 am

روم : ( ویب ڈیسک ) آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔

24 سالہ آسٹریلوی سائیکلسٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سائیکلسٹ جوناتھن میلان کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اٹالیہ سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ایٹریپالڈا سے سالرنو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 172 کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا۔

پانچویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 172 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 30 منٹ اور 19 سیکنڈز میں طے کیا۔

ریس میں اطالوی سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈینش سائیکل سوار میڈس پیڈرسن تیسرے نمبر پر رہے۔