انٹرڈیپارٹمنٹ ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا افتتاح ہوگیا

Published On 28 August,2023 10:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پہلی کمانڈراور دوسری انٹرڈپارٹمنٹ ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا افتتاح ہوگیا۔

کراچی میں منعقد ہونیوالی دوسری انٹرڈیپارٹمنٹ ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ترجمان ریئرایڈمرل محمدحسین سیال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھرسے104مرداور56 خواتین کھلاڑی شریک ہیں، چیمپئن شپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کےنمائندوں کوچیمپئن شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی، انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ سےقومی سطح پرباکسنگ کےکھیل کو فروغ ملےگا۔