سپینش فٹ بال لیگ لالیگا : پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے نمبر پر براجمان

Published On 23 October,2023 12:13 pm

سپین : (ویب ڈیسک ) سپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے اور گیرونا دوسرے نمبر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے 25،25 پوائنٹس ہیں۔

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 93 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سپینش فٹ بال لیگ لالیگا رواں سال 11 اگست 2023 کو شروع ہوا اور 26 مئی 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔

بارسلونا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 27 واں ٹائٹل جیتا تھا۔

اب تک کھیلے گئے لیگ میچز میں 16 ٹیمیں 10،10 میچز کھیل چکی ہیں جس میں ریال میڈرڈ اور گیرونا کی ٹیمیں 8،8 میچز جیت چکی ہیں اور بالترتیب پہلے ،دوسرے نمبر پر ہیں۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم بھی 10 میچز کھیل چکی ہے اور 7 میچز میں کامیابی کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر 24 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 7 میچ جیت کر 22 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے اور وہ 22 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

ریال سوسی ڈیڈ کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ایتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ، ریوویاکانو کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

رئیل بیٹس 14 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، اوساسونا کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ ویلنسیا کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔