اے ٹی پی فائنلز: ڈینیئل مدویدوف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، الکاراز نے آندرے روبلوف کو ہرادیا

Published On 16 November,2023 11:23 am

روم : (ویب ڈیسک ) روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے اے ٹی پی فائنلز گروپ مرحلے میں حریف روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو ہرادیا۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں ، اے ٹی پی فائنلز کے گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں روسی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(7-9) اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

گروپ ریڈ کے میچ میں ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویروف کے ہاتھوں پہلی شکست کے بعد دوسرے میچ میں روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔