فلوریڈا: (ویب ڈیسک ) قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی نامور ٹینس سٹار ماریاسیکاری کو 5-7، 7-6(7-4) اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کرتے ہوئے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرلی۔
بیلاروس کی فاتح کھلاڑی نے حریف قازقستان کی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا کو 6-7(4-7)، 6-1 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کا مقابلہ بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکاسے ہوگا۔
دوسری جانب یونانی نامور ٹینس سٹار ماریاسیکاری اور قازقستان کی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔